احتساب عدالت: پنجاب یونیورسٹی ریفرنس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی

پیر 22 فروری 2021 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2021ء) لاہور کی نیب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران سمیت دیگر 8 سابق پروفیسروں کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے ریفرنس کی آئندہ سماعت 18 مارچ تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیب لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائرس چانسلر سمیت 9 سابق پروفیسروں کے خلاف مختلف الزامات کے تحت احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر احتساب عدالت کے متعلقہ جج کے رخصت ہونے کی وجہ سے ریفرنس کی سماعت ایڈمن جج نے کی اور آئندہ سماعت ملتوی کردی۔