گلوکارطاہر عباس نے پاکستان سپر لیگ کیلئے گانا ’’کھیلو رے‘‘ تیار کر لیا
پاکستان میں ایک خاص سوچ کے تحت انٹر نیشنل برانڈز پاکستان کے کلچر کو ختم کر کے زبردستی انگلش کلچر تھوپ رہے ہیں،طاہرعباس
بدھ 24 فروری 2021 11:20
(جاری ہے)
اس موقع پرگلوکارطاہر عباس نے کہا کہ پاکستان میں ایک خاص سوچ کے تحت انٹر نیشنل برانڈز پاکستان کے کلچر کو ختم کر کے زبردستی انگلش کلچر تھوپ رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں طاہر عباس نے کہا کہ کروڑوں روپے کا بجٹ لگا کر پاکستان کے لئے جو ترانے بنائے جاتے ہیں ان میں پاکستانیت اور پاکستان کی قومی اور صوبائی زبانوں، کلچر اور لہجوں کو مکمل نظر انداز کر دیا جاتا ہے اور ایک خاص کلاس کے لئے کمرشلز اور ترانے بنائے جا تے ہیں جن میں زبردستی انگریزی زبان کو گھسیڑ دیا جاتا ہے ،برانڈز اپنی دولت کے ذریعے ہمارے کلچر اور ہماری زبان کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو میں نے اپنے وطن کی محبت، کرکٹ سے لگائو اور سامعین کی پرزور فرمائش پر پاکستان کی صوبائی زبانوں میں ہمارے کلچر کی ترجمانی کرتے ہوئے ہمارے علاقائی سازوں سے یہ ترانا بنایا ہے تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ ہمارے کلچر، ساز اور آوازیں بانجھ نہیں ہیں کہ ہمیں دوسروں کا سہارا لینا پڑے اور نہ ہی وطن سے محبت کروڑوں روپوں کے بجٹ کی محتاج ہے۔
طاہر عباس کا مذید کہناتھا کہ اس خصوصی گانے کو کچھ دنوں تک ان کے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگرسوشل سائیٹس پر ریلیز کردیاجائیگا انہیں امیدہے کہ ان کا یہ گانا چاروں صوبوں میں دیکھا اور پسندکیاجائیگاکیونکہ میں نے اس گانے میں سب کی نمائندگی کی ہے اور ان کے دلی جذبات کی ترجمانی کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
وزیراطلاعات سے ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
-
کنگنا رناوت خود کا امیتابھ سے موازنے کرنے کے بیان پر ڈٹ گئیں
-
میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو
-
امتیازعلی کی شاہد اور کرینہ کے بریک اپ پر لب کشائی
-
فہد فاصل نے رنبیر کپور کو بھارت کا بہترین اداکار قرار دیدیا
-
شریف خاندان کے کپڑے بنانے کا کام کلثوم نواز کی بہن کے ذریعے ملا،صبا فیصل
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی طرف سے سجل علی کی مدح سرائی
-
فنکار و مزاح نگار فاروق قیصر المعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.