ہونڈا اٹلس پاورکپ باسکٹ بال کا میگا فائنل کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 27 فروری 2021 18:24

ہونڈا اٹلس پاورکپ باسکٹ بال کا میگا فائنل کل کھیلا جائیگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انٹرنیشنل عبدلناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر ہنڈ ا اٹلس پاورکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلزکے فیصلے ہوگئے۔عسکری باسکٹ بال کلب اور ممبا اسکواڈ نے سیمی فائنلز میں فتح حاصل کرکے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔

سیمی فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈینٹرآصف عظیم تھے اس موقع پر KBBA کے صدر غلام محمد خان، محمد یعقوب، طارق حسین اوراسد عباد علی بھی مو جود تھے آصف عظیم نے اس موقع پر اعلان کیا کہ 23 مارچ کو وہ باسکٹ بال گرلز فیسٹیول میچ اسپانسر کرینگے انہوں نے اعلان کیا کہ انٹرنیشنل عبدالناصر مرحوم کے لئے جب بھی ٹورنامنٹ ہوگا انکی اس میں بھرپور معاونت شامل ہوگی۔

(جاری ہے)

پہلے سیمی فائنل میں عیسیٰ لیب ٹرافی کی چمپئن عسکری کلب نے کمشنر کپ کی چمپئین باؤنس کلب کو 40-55 پوائنٹس سے شکست دیدی۔ عسکری کلب نے اس ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسرے میچ میں 50 سے زیادہ پوائنٹس اسکور کئے عسکر ی کی جانب سے شاہ میر ظہیر نی4 تھری پوائنٹرز کی مدد سی19 سید بختیار نے 16 اور انس عثمان نے 12پوائنٹس اسکور کئے جبکہ باؤنس کلب کی جانب سے ریحاب خان اور ضیااحمد نے 11-11 اور نعمان احمد نے 10پوائنٹس اسکور کئے دوسرے سیمی فائنل میں دو سال میں پہلی مرتبہ فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیم ممبااسکواڈ نے اومیگا کلب کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 57-63 پوائنٹس سے شکست دے دی ممبااسکواڈ کے نوجوان اور ابھر تے ہوئے کھلاڑی سعد خان نے 17 کینتھ جانسن نے 15 اور PIA کے پائلیٹ راجہ جہانزیب نے 12 پوائنٹس ا سکور کئے جبکہ اومیگا کی جانب سے آغاخان ہسپتال کے ڈاکٹر عباس عابد کے کے نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ تھر ی پوائنٹرز کی مدد سے 23 انس اظہر نے 16 اور حسن ظفر نے 12 پوائنٹس اسکور کئے ان میچوں میں زاہد ملک، عامر غیاث اور سید مصنف شاہ نے ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون،ممتاز احمد، نعیم احمد اور جاوید میمن نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرایض انجام دئے ٹورنامنٹ کا فائنل آج 7 بجے شام کھیلاجائے گا اس موقع پر ہنڈا اٹلس پاور پروڈٖکٹس کمپنی کے CEO ٹیرعکو ہٹانومہمان خصوصی ہونگے۔