لاہور،پولیس نے چھ سالہ بچے کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیاگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 مارچ 2021 12:59

لاہور،پولیس نے چھ سالہ بچے کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیاگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) لاہور پولیس کمیونٹی پولیسنگ بچھڑوں کو ملوانے کی روایت برقرار ،لوہاری گیٹ پولیس کی بروقت کاروائی چھے سالہ علی حیدر کوبحفاظت لواحقین کے حوالے کردیا علی حیدر انارکلی بازار شاپنگ کرنے کیلیے آیا اور والدین سے بچھڑ گیالوہاری گیٹ پولیس کو علی حیدر سڑک پر روتا ہوا ملا, بچے کے ملنے پر فوری کاروائی عمل میں لائی گئی, ورثاء کی تلاش کے لیے مساجد میں اعلانات وائرلیس کالز اور سوشل میڈیا سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا, بیٹے کے بحفاظت ملنے پر والدین نے لوہاری گیٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں.ایس پی سٹی فراز احمد نے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ اور ٹیم کو شاباش دی.