دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 3 مارچ 2021 12:16

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پر آمد 17800کیوسک اور اخرج 24000کیوسک، دریائے کابلمیںنوشہرہ کے مقام پر آمد4600 کیوسک اور اخراج 4600کیوسک، جہلممیںمنگلاکے مقام پرآمد19900 کیوسک اور اخراج50000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد8200کیوسک اور اخراج 1700کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد56900کیوسک اور اخراج 55400کیوسک،چشمہ آمد30800کیوسک اوراخراج 25000کیوسک، تونسہ آمد24200 کیوسک اور اخراج13800 کیوسک، پنجند آمد25800 کیوسک، اور اخراج 21200 کیوسک،گدو آمد 39000کیوسک اور اخراج 33800 کیوسک، سکھر آمد35900کیوسک اور اخراج 9000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد5600 کیوسک اور اخراج 500 کیوسک ریکارڈکیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1410.27 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.272 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1132.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.164 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.105 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔