سعودی تیل کی تنصیب پر ایک میزائل حملہ کیا ہے، حوثی باغی

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کی طرف سے فوری طور پر اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا،رپورٹ

جمعرات 4 مارچ 2021 14:36

سعودی تیل کی تنصیب پر ایک میزائل حملہ کیا ہے، حوثی باغی
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) یمنی حوثی باغیوں نے دعوی کیا ہے کہ ان کی طرف سے داغے گئے ایک میزائل نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں تیل کی ایک تنصیب کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کی طرف سے فوری طور پر اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ حوثی باغیوں کے ملٹری ترجمان کی طرف سے ایک ٹوئیٹر پیغام میں بتایا گیا کہ ان کے نئے قدس دو میزائل نے جدہ میں موجود تیل کی ایک تنصیب کو نشانہ بنایا ۔ دوسری طرف سعودی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد نے کہا کہ اس نے جزان شہر کی طرف داغے گئے حوثی باغیوں کے میزائل کو فضا میں تباہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :