بھارت،بیٹی کا سر تن سے جدا کرکے سڑک پر پھرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار

بیٹی کے کسی شخص سے تعلقات تھے ،منع کرنے کے باوجودمیری ایک نہ سنی جس پر یہ قدم اٹھایا،باپ کی گفتگو

جمعرات 4 مارچ 2021 16:58

بھارت،بیٹی کا سر تن سے جدا کرکے سڑک پر پھرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار
ْنئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) بھارت میں بے رحم باپ کی سفاکیت سے انسانیت کانپ گئی، بیٹی کے تن سے سر کو جدا کرکے ہاتھ میں لیے پھرنے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہاردوائی میں پیش آیا جہاں ظالم باپ نے تیز دھار آلے سے بیٹی کی گردن کاٹ کر سر کو الگ کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرویش نامی باپ کا کہنا تھا کہ اس کی 17 سالہ بیٹی کے کسی شخص سے تعلقات تھے جسے وہ ناپسند کرتا تھا، میرے منع کرنے کے باوجود بیٹی نے ایک نہ سنی جس پر یہ قدم اٹھایا۔بھارتی پولیس نے جب ملزم کو سڑک پر پکڑا تو اس نے اعتراف کیا کہ کمرے میں بند کرکے بیٹی کا سر تن سے جدا کیا اور دھڑ اس وقت کمرے میں ہی موجود ہے۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ مبینہ قاتل کے ہاتھ میں لڑکی کا سر دیکھا تو کسی شخص نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیا اور روڈ سے ہی ملزم کو گرفتار کرکے لے گئی، باپ کے خلاف قانونی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :