منشیات و قبضہ مافیا اور منظم جرائم پیشہ گروہوں کے گرد گھیرا تنگ کردیاگیا ہے،سہیل خالد
نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بننے والے آئس ڈیلرز کی ناکہ بندی کرکے انکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے،ڈی پی او کوہاٹ
جمعرات 4 مارچ 2021 23:23
(جاری ہے)
عوام کو بنیادی حقوق اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہم پولیس کے رویوں اور تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلیاں لانے کیلئے کوشاں ہیں تاہم اس مقصد کے حصول کیلئے پبلک اور میڈیا کاباہمی تعاون درکار ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کوہاٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او کوہاٹ نے پریس کلب کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور صحافیوں کے پیش کردہ مسائل کے حل کے حوالے سے موقع پر احکامات جاری کئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ سہیل خالد کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں تعیناتی کے دوران پریس کیساتھ خوشگوار تعلقات استوار کئے رکھے گو کہ کوہاٹ ایک حساس ضلع ہے مگر یہاں کی صحافی برادری نے جان جوکھوں میں ڈال کر حالات کا مقابلہ کیا اور امن وامان کے قیام میں پولیس کیساتھ بھر پور تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ کے عوام نہایت باشعور ہے مگر آبادی میں اضافے کیساتھ ساتھ جرائم بھی بڑھے ہیں مگر پولیس نے بھی جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف کمر کس رکھی ہے اور جرائم پیشہ افراد خصوصاً منشیات فروشوں،قبضہ مافیا اور منظم جرائم پیشہ گروہوں کے گرد گھیرا تنگ کررکھا ہے جبکہ نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بننے والے آئس ڈیلرزکا ناطقہ بند کرکے ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا پلان ترتیب دے رکھا ہے اور کافی لوگوں کو شکنجے میں کس لیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.