60 سال سے زائد عمر کے افراد چینی اور روسی ویکسین لگواسکتے ہیں، ڈریپ نے اجازت دیدی

جمعہ 5 مارچ 2021 12:58

60 سال سے زائد عمر کے افراد چینی اور روسی ویکسین لگواسکتے ہیں، ڈریپ نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک میں دو کورونا ویکسینوں کو 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کی اجازت دیدی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈریپ کی جانب سے جن ویکسینوں کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے ان میں چین کی تیار کردہ ویکسین سائنو فارم اور روس کی تیارکردہ ویکسین اسپوٹنک وی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈریپ کی منظوری کے بعد پاکستان کے ایسے تمام شہریوں کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگائی جا سکے گی جن کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں اس ضمن میں ڈریپ نے ہدایت دی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ویکسین لگنے کے بعد 60 سال سے زائد العمر افراد دو دن تک ویکسینیشن سینٹر ہی میں قیام کریں تاکہ انہیں مانیٹر کیا جا سکے۔