آئندہ بجٹ میں وسائل دیکھتے ہوئے گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کریں گے،وزیر پلاننگ و اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان

ہفتہ 6 مارچ 2021 13:31

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2021ء) وزیر پلاننگ و اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں وسائل دیکھتے ہوئے گلگت  بلتستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ گلگت  بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئے تین ماہ ابھی ہوئے ہیں، ابھی تک ہم نے بجٹ پیش نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گلگت  بلتستان کی عوام  تحریک انصاف پر اعتماد کر کے ہمیں اقتدار میں لائی ہے، بجٹ میں ہم گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وسائل کے مطابق اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت  بلتستان میں مہنگائی کی شرح کو کنٹرول کرنے کیلئے گلگت  بلتستان کے تمام اضلاع کی انتظامیہ سے مل کر کوشش کریں گے۔