دولھن کا زیادہ رونا ہارٹا ٹیک کا باعث بن گیا

شادی والے گھر سے دولھن کی میت اٹھنے پر صف ماتم بچھ گئی

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 9 مارچ 2021 03:58

دولھن کا زیادہ رونا ہارٹا ٹیک کا باعث بن گیا
نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مارچ 2021ء)  شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے۔یہ پیارا بندھن جتنا دولھا کے لیے اہم ہوتا ہے اتنا ہی دولھن کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔تاہم دولھن چونکہ اپنے میکے کو الوداع کہہ کر ایک اجنبی جگہ پر جا رہی ہوتی ہے لہٰذا اس غم میں اسے رونا آ جاتا ہے۔مگر کبھی کبھی دولھن کا یوں بہت زیادہ رونا بھی کسی مسئلہ کا سبب بن جاتا ہے۔

رخصتی کے وقت کسی بھی دلہن کی آنکھوں میں آنسو آنا یا خاندان بھر کو چھوڑ دینے کے باعث اداسی میں مبتلاہو جانا فطری عمل ہے لیکن جب یہی لمحہ کسی نئی نویلی دلہن کا سسرال جانے سے قبل ہی موت کا سبب بن جائے تو خاصا وحشت ناک محسوس ہوتا ہے۔بھارت کی مشرقی ریاست اڈیسہ کے ضلع سونپور میں گزشتہ ہفتے ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جب رخصتی کے وقت نوبیاہتا دلہن زیادہ رونے کے باعث دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سونپور کے گاؤں بینکا سے تعلق رکھنے والی گپتسواری ساہو بولانگی کے ساتھ پیش آیا جو بسیکیسن پرادھن نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، رخصتی کے وقت نوبیاہتا دلہن اپنے گھروالوں سے مل کر شدید رونے لگی اور اچانک بیہوش ہوگئی۔دلہن کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا، ڈاکٹروں کے مطابق دلہن کی موت حرکت قلب بند ہونے کے سبب ہوئی۔

دلہن کے اہل محلہ کہتے ہیں کہ ہم جانتے تھے کہ گپتسواری ساہو رخصتی کے وقت دباؤ میں تھی کیونکہ کچھ عرصہ قبل ہی اس نے اپنے والد کو کھو دیا تھا، اس کی شادی کا اہتمام بھی ماموں کی جانب سے کیا گیا تھا۔اہل محلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع نہیں تھی کہ اس کی موت اس طرح ہو جائے گی، وہ ایک اچھی لڑکی تھی۔یوں دلہن کی موت خوشی والے گھر میں ماتم کی صف بچھا گئی اور ہر طرف سوگ کا سماں پیدا ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :