روس نے بات چیت کی کوششوں کو رد کر دیا ہے، یوکرائن

پیر 12 اپریل 2021 15:00

روس نے بات چیت کی کوششوں کو رد کر دیا ہے، یوکرائن
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) یوکرائن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرائن کی سرحد پر روسی فوجوں میں اضافے کے معاملے پر کییف حکومت کی طرف سے بات چیت کی کوششوں کو روس نے رد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائنی وزارت خارجہ نے روس سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ یوکرائنی سرحد سے اپنی فوجیں واپس ہٹائے۔ قبل ازیں وائٹ ہاس کی طرف سے یہ کہا گیا تھا کہ 2014 کے بعد روسی فوجوں کی سب سے بڑی تعداد اس وقت یوکرائنی سرحد پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :