وزیر اعلی عثمان بزدار کا ہربنس پورہ میں معصوم بچے کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

پیر 12 اپریل 2021 18:14

وزیر اعلی عثمان بزدار کا ہربنس پورہ میں معصوم بچے کی لاش ملنے کے واقعہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں معصوم بچے کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ معصوم شایان کے قاتلوں کا سراغ لگاکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا-انہوں نے ہدایت کی کہ شایان کے قاتلوں کی تلاش میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :