وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کے لئے 8ارب 63کروڑ 94لاکھ روپے جاری

جمعرات 15 اپریل 2021 11:14

وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کے لئے  8ارب 63کروڑ 94لاکھ روپے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2021ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 8ارب 63کروڑ 94لاکھ روپےکے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق  حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران9ارب 10کروڑ ایک لاکھ روپے  سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :