کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظرایم اے اور بی ایڈ کی مشقیں اپ لوڈ کرنے کی تاریخ 25 اپریل تک بڑھا دی گئی

جمعرات 15 اپریل 2021 13:50

کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظرایم اے اور بی ایڈ کی مشقیں اپ لوڈ کرنے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چودھری غلام حسین نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظرایم اے اور بی ایڈ کی مشقیں اپ لوڈ کرنے کی تاریخ 25 اپریل تک بڑھا دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے سالانہ امتحان 29اپریل سے شروع ہوں گے اور ایل ایم ایس کے ذریعے طالب علم گھر بیٹھے تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔

وائس چانسلر ڈاکٹر ضیائ القیوم طالب علموں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ تعلیم سب کے لئے کا نعرہ لگا کر ہم ملک کو تعلیم یافتہ ملک بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دینا کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہمیں تعلیم کے بل بوتے پہ ا?گے بڑھنا ہے۔حافط عریف اللہ عثمانی نے کہا کہ ہماری ترقی کا راز صبر و تحمل اور برداشت میں مضمر ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں بچوں کے سااتھ حسن سلوک کامظاہرہ کرنا چاہئے۔ڈانٹ ڈپٹ سے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب نہیں کر سکتے۔اسلامی تعلیمات پہ عمل پیرا یو کر ہم اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ڈاکٹرہارون الرشید تبسم نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔قانون کی پاسداری کے بغیر ترقی کا خواب پورانہیں کیا جاسکتا۔لاقانونیت ہماری اپنی پیدا کردہ ہے۔اساتذہ اور والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنا فرض قرض سمجھ کر ادا کریں۔