خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، عابد، عمران

کیمپ میں میچ سیناریو میں بھی ٹریننگ کی جارہی ہے کیمپ 20 اپریل تک جاری رہے گا

جمعہ 16 اپریل 2021 15:35

خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، عابد، عمران
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) زمبابوے کے خلاف ٹیم میں اوپنرز عابد علی اور عمران بٹ نے کہا ہے کہ وہ خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں بہترین کھیل پیش کرنے کے لئے پر امید ہیں۔ٹریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹرز عابد علی اور عمران بٹ نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ بہت اچھا جا رہا ہے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز بہت مدد کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عابد علی نے کہا کہ خود کو کنڈیشنز کا عادی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتی، زمبابوے میں بھی تسلسل برقرار رکھیں گے۔فیلڈنگ کوچ عتیق الزمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پرجوش طریقے سے ٹریننگ میں مصروف ہیں، کھلاڑی روزے رکھ کر بھی ٹریننگ کررہے ہیں۔کیمپ میں میچ سیناریو میں بھی ٹریننگ کی جارہی ہے کیمپ 20 اپریل تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :