فرانس میں بچوں کے ساتھ جنسی عمل کے خلاف قانون میں ترمیم

جمعہ 16 اپریل 2021 20:29

فرانس میں بچوں کے ساتھ جنسی عمل کے خلاف قانون میں ترمیم
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) فرانسیسی پارلیمان نے بچوں کے جنسی استحصال کو روکنے کے قانون میں ایک اہم ترمیم کو منظور کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پیرس میں پارلیمانی اجلاس کے دوران اس قانون کے حق میں متفقہ طور پر ووٹ دیا گیا۔ اس ترمیم کے تحت جنسی تعلقات کی کم سے کم عمر پندرہ برس ہوگی لیکن اس عمل میں فریقین کی رضامندی شامل ہونا لازمی ہے۔ تاہم پندرہ برس سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنا غیر قانونی عمل ہوگا اور اس کو ریپ خیال کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :