ماہ رمضان کی آمد پرپنگریواورگردونواح کے علاقوں میں مصنوعی گراں فروشی کاجن بوتل سے باہر آگیا

اتوار 18 اپریل 2021 00:00

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) ماہ رمضان کی آمد پرپنگریواورگردونواح کے علاقوں میں مصنوعی گراں فروشی کاجن بوتل سے باہر آگیا ہے اورروزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں کئی گنابڑھ گئی ہیں جس کی وجہ سے عام اورغریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افرادشدیدپریشانی اورمشکلات کاشکار ہوگئے ہیں ماہ رمضان کی آمد سے قبل روزمرہ استعمال کی اشیا کی بلیک مارکیٹنگ اورگراں فروشی روکنے کے لیے انتظامی افسران کے اجلاس اوراس سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات ٹھس ہوگئے ہیں اورتاجراپنی من مانے نرخوں پراشیا فروخت کررہے ہیں پنگریو۔

(جاری ہے)

شادی لارج نندو۔کھوسکی۔ٹنڈوباگو۔ملکانی شریف خلیفوقاسم اوردیگرعلاقوں میں روزمرہ استعمال کی اشیا کے نرخوں میں زبردست اضافے کے باوجودتاحال کسی بھی منافع خورتاجرکے خلاف کاروائی نہیں کی گئی پنگریوکے عوامی حلقوں نے ماہ رمضان کی آمدکے ساتھ ہی مصنوعی مہنگائی کی لہر آنے کے باوجودانتظامی افسران کی خاموشی پرشدیداحتجاج کیا ہے اوروزیراعلی سندھ۔چیف سیکریٹری سندھ ودیگرحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پنگریواورگردونواح کے شہروں قصبوں اوردیہاتوں میں مصنوعی مہنگائی پرقابوپایاجائے اورمنافع خورتاجروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :