مسجد حرام میں معتمرین کی نقل و حرکت منظم کرنے کے لیے 750 اہل کار تعینات

مقصد معتمرین کو پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے تا کہ وہ اپنے مناسک پورے اطمینان اور سہولت کے ساتھ ادا کر سکیں،انتظامیہ

اتوار 18 اپریل 2021 16:45

مسجد حرام میں معتمرین کی نقل و حرکت منظم کرنے کے لیے 750 اہل کار تعینات
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2021ء) حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد حرام میں مجمع کو کنٹرول کرنے اور منظم رکھنے کے لیے 750 اہل کاروں کو تعینات کیاگیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق حرم مکی میں مجمع اور بھیڑ کو منظم کرنے کی ذمے دار انتظامیہ کے ڈائریکٹر اسامہ الحجیلی کے مطابق چوبیس گھنٹے کام کرنے کے لیے 750 اہل کار موجود ہیں جو مسجد حرام میں معتمرین کو اعلی ترین خدمات پیش کرنے میں مصروف ہیں۔

اس کا مقصد معتمرین کو پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے تا کہ وہ اپنے مناسک پورے اطمینان اور سہولت کے ساتھ ادا کر سکیں۔الحجیلی نے بتایا کہ مذکورہ 750 اہل کاروں کو مختلف مقامات پر تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں مطاف کا صحن، پہلی منزل پر مطاف، طواف کے بعد نماز کی جگہ، زمینی اور پہلی منزل کی سعی کی گجہ، شاہ فہد توسیع اور مسجد حرام میں معتمرین اور نمازیوں کے داخلے کے لیے مخصوص مقامات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر نے بتایا کہ جنرل پریذیڈنسی نے رمضان مبارک کے لیے اپنی پوری افرادی قوت کو معتمرین کی خدمت کے لیے کام پر لگا دیا ہے۔ الحبیلی نے معتمرین پر زور دیا کہ وہ اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے جاری کردہ اپنے اوقات کار کی پابندی کری، مسک لگائیں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔دوسری جانب حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی میں سول سیکورٹی کے 500 اہل کار بھی رمضان کے سیزن کے دوران میں مسجد حرام اور اس کے زیر انتظام بیرونی مقامات اور تنصیبات میں خدماتی نظام کو سپورٹ کرنے میں شریک ہیں۔

سیکورٹی امور کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر فائز الحارثی نے باور کرایا کہ مسجد حرام اور اس کی بیرونی تنصیبات میں امن و سلامتی سے متعلق تمام کارروائیاں واضح اور مثالی انداز سے انجام دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان کے سیزن کے دوران میں سیکورٹی اینڈ سیفٹی مینجمنٹ کی ذمے داریاں مختلف نوعیت کی ہیں۔ ان میں نمازوں کے دوران مسجد حرام کے آئمہ کے ہمراہ ہونا، زمینی منزل ، پہلی منزل اور تیسری سعودی توسیع میں گزر گاہوں اور نماز کی جگہاں کا انتظام، جنازوں کے مصلے اور طواف کے بعد دو رکعت کے مصلے کا انتظام، صفا کی پہاڑی پر نقل و حرکت کا کنٹرول، ممنوعہ مقامات پر نماز پڑھنے سے روکنا اور حرم مکی میں تمام گزر گاہوں اور برقی زینوں اور لفٹوں میں نقل و حرکت میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا ہونے سے روکنا شامل ہے۔

الحارثی کے مطابق حرم مکی میں ایک خصوصی کمیٹی موجود ہے جو حرم سے نکلنے یا اس میں داخل ہونے پر زائرین اور نمازیوں کے بیچ جسمانی فاصلے پر عمل درامد کو یقینی بنا رہی ہے۔ یہ کمیٹی انفرادی طور پر فردا فردا افطاری کی تقسیم بھی انجام دیتی ہے۔ ساتھ ہی حرم مکی کے اندر کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاگو حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر عمل درامد کو یقینی بناتی ہے۔

متعلقہ عنوان :