سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے تین سوال پوچھ لیے
منگل 20 اپریل 2021 17:36
(جاری ہے)
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ کا واحد دفاع ہے کہ اہلیہ کے اثاثوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، آپ کہتے تھے کہ اہلیہ کے اثاثوں کا انہیں سے پوچھیں، خود کو بری کرنا ہے تو صاف کہیں لندن جائیدادوں میں آپ کا پیسہ شامل نہیں، آپ کو بتانا ہوگا اکاؤئنٹ سے ہونے والے اخراجات سے آپ کا کوئی تعلق نہیں، ثابت کرنا ہو گا کہ رقم منتقل کرنے کے اکاؤنٹ سے آپ کا تعلق نہیں۔
جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ مجھے پہلے ہی بری کر چکے ہیں، میں نے عدالت نہیں حکومت کے خلاف باتیں کیں ہیں۔جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ حکومت کو کچھ کہنا ہے تو باہر جاکر کہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ عدالت سے معذرت خواہ ہوں۔جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ معذرت کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، ہماری ایک ملاقات بھی ہوئی تھی۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ باہر کی باتیں نہ کریں لوگ غلط سمجھیں گے۔جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ آپ جذباتی ہوتے ہیں تاہم میں ابھی تک خاموش ہوں، جو پوچھا جائے گزشتہ روز سوچ کر اس کا جواب دیں۔سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے تین سوال پوچھ لیے۔ کیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کے بینک اکاؤنٹ سے مکمل لاتعلق ہیں ۔ بیرون ملک جائیدادیں خریدنے کیلئے جو رقم باہر بھیجی گئی کیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اس سے کوئی قانونی تعلق نہیں ،کیا جائیداد کی خریداری کیلئے جو اخراجات کیے گئے ان کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے کوئی تعلق نہیں ۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت بدھ کو ساڑھے نو بجے تک ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.