ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو روناوائرس میں مبتلاہوگئے

منگل 20 اپریل 2021 17:40

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو روناوائرس میں مبتلاہوگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو روناوائرس میں مبتلا ہو گے، دو روز قبل علامات ظاہر ہونے پر ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کویڈ ٹیسٹ کروایا اور رپورٹ مثبت آنے پر خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے کورونا میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالی عدنان ارشد اولکھ کو جلد صحتیاب کرے،کورونا ایک مہلک وباء ہے اس سے بچائو صرف احتیاط سے ممکن ہے صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہاہے کہ شہری اپنے اور اپنے پیاروں کی صحت کے لیے ماسک کا استعمال کریں اور کورونا سے بچائو کے لیے حکومتی ایس او پیزپر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :