اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 5 مئی تک ملتوی

بدھ 21 اپریل 2021 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2021ء) احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس پر سماعت کی۔اسحاق ڈار کے شریک ملزمان نعیم محموداور منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے ، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ تفتیشی افسر اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں جس پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار ریفرنس میں اشتہاری ملزم ہیں اور عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :