کمشنرزاور ڈپٹی کمشنر حضرات انسداد ڈینگی مہم کے اعدادوشمارکے حوالہ سے ڈیش بورڈ کو خودمانیٹرکریں‘یاسمین راشد

ہاٹ سپاٹس کی زیادہ سے زیادہ نشاندہی کرکے ڈینگی لارواء کو تلف کیاجائے،ڈی ایگ کی سفارشات کے مطابق ایس اوپیز پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے‘وزیر صحت پنجاب

جمعرات 22 اپریل 2021 16:55

کمشنرزاور ڈپٹی کمشنر حضرات انسداد ڈینگی مہم کے اعدادوشمارکے حوالہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم منعقدہوا،جس میںسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم اوروڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ پولیس،تعلقات عامہ،سول ایوی ایشن،لائیو سٹاک،پی ایچ اے،ڈی ایچ اے،ریسکیو1122،سپیشل برانچ، ہائرایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ،پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کاتفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے صوبائی وزیر صحت کومختلف محکمہ جات کی انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے کارکردگی پیش کی۔

(جاری ہے)

مختلف محکمہ جات کے نمائندگان نے صوبائی وزیر صحت کو انسدادڈینگی مہم کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کے سرویلنس ٹیسٹنگ تیز کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کمشنرزاور ڈپٹی کمشنر حضرات انسداد ڈینگی مہم کے اعدادوشمارکے حوالہ سے ڈیش بورڈ کو خودمانیٹرکریں۔تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے ادویات موجود ہیں۔تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات انسدادڈینگی مہم کی خودنگرانی کریں۔

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ ہاٹ سپاٹس کی زیادہ سے زیادہ نشاندہی کرکے ڈینگی لارواء کو تلف کیاجائے۔ڈی ایگ کی سفارشات کے مطابق ایس اوپیز پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے۔مسلسل بارشوں سے ڈینگی کے کیسزکی تعدادمیں اضافہ ہوسکتاہے۔محکمہ صحت پنجاب ہیلپ لائن کے ذریعے لوگوں کو ڈینگی بخار سے متعلق آگاہی فراہم کررہا ہے۔وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ کوروناوائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی کا بھی مربوط حکمت عملی کے تحت مقابلہ کرناہوگا۔

صوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے انتظامیہ کومزید محنت کرناہوگی۔ ڈینگی کی سرویلنس میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔صوبہ میں ڈینگی کے تدارک کیلئے انتظامیہ کو ہمہ وقت الرٹ رہناہوگا۔کارکردگی بہترکرنے کیلئے تھرڈ پارٹی ایوی لوایشن کروائی جائے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزکوکوروناوائرس کے تدارک کے حوالہ سے ہدایات دیں۔انہوں نے کہاکہ 21اپریل سے 50سی59سال عمرکے افرادکی ویکسینیشن کا آغازکیاجاچکاہے۔صوبائی وزیر صحت نے عوام سے اپنے گھروں،دوکانوں اور دفاترکوصاف ستھرارکھنے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :