15رمضان سے دوکانوں کے وقت کے شیڈول کو بڑھا کر رات 10بجے کر دیں،عرفان لطیف قریشی جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر

رمضان کا مقدس مہینہ آچکا ہے اور اس مہینے میں جہاں لوگ عبادت کرتے ہیں ساتھ عید الفطر منانے کیلئے لوگوں میں خریداری کا شوق جوش وخروش سے پیدا ہوتا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 23 اپریل 2021 16:32

15رمضان سے دوکانوں کے وقت کے شیڈول کو بڑھا کر رات 10بجے کر دیں،عرفان لطیف ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) رمضان کا مقدس مہینہ آچکا ہے اور اس مہینے میں جہاں لوگ عبادت کرتے ہیں ساتھ عید الفطر منانے کیلئے لوگوں میں خریداری کا شوق جوش وخروش سے پیدا ہوتا ہے جس کے لیے حکومت پنجاب نے دوکانوں کے ضمن میں جو پابندیاں لگائی ہیں گو وہ کوڈ 19کے حوالے سے درست بھی ہیں لیکن اگر تاجر حکومت کے دیئے گئے تمام ایس او پیز پر عمل پیراہو کر کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ دوکانداروں کیلئے جو وقت شام 6بجے رکھا گیا ہے اس کو بڑھایا جانا ضروری ہے اس ضمن میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جہلم کے صدر عرفان لطیف قریشی نے بھی تاجرو ں کی طرف سے اس وقت میں اضافے کے لیے دی گئی یاداشت کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کو جہلم چیمبر کی طرف سے ایک خط بھی لکھا ہے کیونکہ عید الفطر کے حوالے سے لوگوں نے بچوں ، بڑوں سب کیلئے کپڑے اور دوسری اشیائے ضرورت خریدنی ہیں جبکہ صبح سحری کرکے نماز اداکرنے کے بعد لوگ سو جاتے ہیں اور وہ 10بجے اٹھتے ہیں جس کیلئے بازار جا کر شاپنگ کرنا محال ہوتا ہے کیونکہ شہر میں بہت رش ہوتا ہے اگر ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر عید الفطر سے قبل 15رمضان سے دوکانوں کے وقت کے شیڈول کو بڑھا کر رات 10بجے کر دیں تو اس سے نہ تو بازاروں میں رش ہو گا اور تمام تاجر حکومت کی طرف سے دیئے گئے ایس او پیز پر عمل پیرا ہو کر اس کو یقینی بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :