اعلیٰ تعلیم یافتہ اماراتی خاتون کے فیصلے نے سب کو حیرا ن کر دیا
شارجہ کی ہُدیٰ المطروشی نے کار مرمت کی ورکشاپ کھول لی،گاہکوں کی گاڑیاں خود مرمت کرتی ہے
محمد عرفان منگل 27 اپریل 2021 10:33
(جاری ہے)
المطروشی کہتی ہیں:”میں اپنے اس کام سے بہت لطف اندوز ہوتی ہوں۔یہ میراکاروبار ہے اور میں بہت خوش ہوں۔“ان کی اس وقت عمر36 سال ہے لیکن انھیں بچپن ہی سے کاروں کا شوق تھا۔
وہ کہتی ہیں:”میں کاروں اور ان کے ماڈلوں کو پسند کرتی ہوں۔ان کی مکمل تفصیل میں دلچسپی لیتی ہوں۔میں اسپورٹس کاریں پسند کرتی ہوں،ان کے علاوہ لگڑری اور عام غیرلگڑری کاروں کو بھی پسند کرتی ہوں۔“انھوں نے اپنے اس شوق اور مشغلے کو کاروبار میں تبدیل کرنے کے لیے شارجہ میں کاروں کی مرمت کی ورک شاپ کھولنے کا ارادے کا اظہار کیا تو ان کے خاندان کے افراد نے اپنے شکوک کا اظہار کیا تھا کیونکہ انھیں یہ یقین ہی نہیں تھا کہ میں اس کام میں کامیاب ہوں گی۔وہ بتاتی ہیں:”تب خاندان کو یہ یقین نہیں تھا کہ میں کار میکنیک کے طور پر کامیاب ہوں گی لیکن میں نے اپنے والد سے کہا کہ مجھے ایک موقع دیجیے۔مجھ پر بھروسا کیجیے پھر دیکھیے میں کیا کرتی ہوں۔“ہدیٰ المطروشی نے بتایا کہ مجھے جب والد صاحب نے ورکشاپ کھولنے کی اجازت دے دی اور او کے کردیا تو میرے خاندان کے بیشترافراد حیران تھے۔ کیونکہ ان کا تب بھی یہ کہنا تھا کہ یہ منصوبہ اور یہ کاروبار کوئی آسان کام نہیں ہے۔ان کے ایک مرد ملازم محمد حلوانی بتاتے ہیں:”ابتدا میں تو ہمیں یہ بالکل حیران کن منظر لگتا تھا کہ گیراج کی مالک ایک خاتون ہیں لیکن جب میں نے کام شروع کیا تو ہمیں وہ ہدایات دیتیں،اس کو کھولو، اس کو جوڑو،تو ان کی باتوں سے واضح تھا کہ وہ تجربہ کار ہیں۔“مطروشی مستقبل میں اپنے اس چھوٹے گیراج کو ایک بڑے گیراج میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور یو اے ای بھر میں مزید ورکشاپیں بھی کھولنا چاہتی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.