ہم جتنا بھی مصروف ہوجائیں بابا کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی ہے، حورین صابری

جمعرات 29 اپریل 2021 13:30

ہم جتنا بھی مصروف ہوجائیں بابا کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی ہے، حورین صابری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2021ء) لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری نے اپنے والد کی پانچویں برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔حورین صابری نے اپنے والد کی برسی پر انہیں یاد کرتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر ان کے ہمراہ لی گئی اپنی کچھ یادگار تصویر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

امجد صابری کی بیٹی نے ان نایاب تصاویر کو جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ اور آج پھر وہ دن آگیا، مجھے یقین نہیں آرہا کہ بابا کے انتقال کو پانچ سال گزر گئے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ہم سب ہمارے بابا کو بہت زیادہ یاد کرتے ہیں۔امجد صابری کی بیٹی نے اپنا ٹک ٹاک اکائونٹ پرائیوٹ کردیا۔حورین صابری نے لکھا کہ ہم اپنی زندگیوں میں جنتا بھی مصروف ہوجائیں لیکن ایک نامکمل احساس ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے۔اس جذباتی پوسٹ پر امجد صابری کے مداحوں کی بڑی تعداد انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی نظر آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :