مسجد الحرام کے بعد مسجد نبوی میں بھی درجنوں خواتین سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دی گئیں
فوجی ٹریننگ حاصل کرنے والی یہ خواتین اہلکار زائرین کی ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کی نگرانی کرتی ہیں اور ان کی رہنمائی بھی کرتی ہیں
محمد عرفان جمعہ 30 اپریل 2021 12:09
(جاری ہے)
خواتین اہلکاروں کی ڈیوٹی بانٹ دی گئی ہیں۔
جو چوبیس گھنٹے مسجد الحرام اور مسجد میں اپنے فرائض انجام دیتی ہیں۔ یہ خواتین زائرین کی مرہم پٹی کر سکتی ہیں۔ انہیں عربی اور انگریزی زبان پر عبور حاصل ہے۔ اس کے علاوہ ان کے وقتاً فوقتاً فٹنس ٹیسٹ بھی لیے جاتے ہیں۔ یہ خواتین اپنا تحفظ کرنے اور اسلحہ استعمال کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔ ایسی ہی ایک سعودی خاتون اہلکار 27 سالہ ہنان الرشید کا کہنا تھا کہ وہ مسجد نبوی میں تعیناتی کو اپنے لیے بہت بڑی سعادت سمجھتی ہے۔ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنا اس کے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہے۔ وہ اس پر جتنا فخر کرے، کم ہے۔ ہنان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی موجود حکومت نے مقامی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ خواتین کو تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہیں بہت سارے ایسے حقوق حاصل ہوئے ہیں جو پہلے کبھی نہیں ملے تھے۔ دوسری جانب مسجد نبوی میں رمضان کے آخری عشرے میں عبادت گزاروں کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس آخری عشرے میں لاکھوں افراد کی آمد متوقع ہے۔ انتظامیہ کے مطابق نمازیوں اور عمرہ زائرین کی صحت کے تحفظ کو لیے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ اس آخری عشرے کی طاق راتوں میں لیلة القدر آتی ہے جو برکتوں سے بھری رات ہے۔ قرآن مجید پہلی بار اسی رات کو نازل ہوا تھا۔ اس رات کی عبادت کا ثواب ایک ہزار راتوں کی عبادت سے بڑھ کر ہے۔ اس لیے سعودیہ میں مقیم افراد کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ رمضان کے آخری عشرے میں رات کی یہ عبادت مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں کریں۔ کیونکہ یہاں پر عبادت کی فضیلت باقی تمام مساجد سے بڑھ کر ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.