کامران اکمل نے دوسرے ٹیسٹ میں تابش خان کی شمولیت کا مطالبہ کردیا
پاکستان کو چاہئے کہ وہ فہیم اشرف، شاہین آفریدی اور حسن علی کو آرام دے اور نئے باؤلرز کو مواقع فراہم کرے
ذیشان مہتاب پیر 3 مئی 2021 14:59
(جاری ہے)
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم کے حالات دیکھتے ہوئے عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کو بھی موقع دیا جانا چاہیئے۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ زمبابوے کمزور ٹیم ہے اور پاکستان اپنی تیسرے درجے کی ٹیم کھلا کر بھی اسے شکست دے سکتا ہے، پاکستان کو چاہئے کہ وہ فہیم اشرف، شاہین آفریدی اور حسن علی کو آرام دے اور نئے باؤلرز کو مواقع فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ زاہد محمود کھیلنے کے حقدارہیں ، بیٹنگ میں سعود شکیل اور عبداللہ شفیق کو موقع دیا جانا چاہئے، اظہر علی اور اوپنرز میں سے ایک کو ان کھلاڑیوں کے لئے جگہ بنانے کے لئے آرام دیا جاسکتا ہے، یہ کھلاڑیوں کو اعتماد اور تجربہ دینے کا بہترین موقع ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ہرارے میں ایک اننگز اور 116 رنز سے پہلا ٹیسٹ جیت کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ دوسرا ٹیسٹ اسی مقام پر 7 مئی سے شروع ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.