کووڈ انیس کی وبا ای کامرس کے لیے مثبت ہوئی، اقوام متحدہ

وبا کے دور میں ای کامرس یا انٹرنیٹ پر خرید و فروخت کے کاروبار میں خاصی بہتری دیکھی گئی،بیان

پیر 3 مئی 2021 15:46

کووڈ انیس کی وبا ای کامرس کے لیے مثبت ہوئی، اقوام متحدہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء) کووڈ انیس کی وبا ای کامرس کے لیے مثبت ثابت ہوئی ہے۔غیرملکی خبرساں ادرے کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک تازہ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وبا کے دور میں ای کامرس یا انٹرنیٹ پر خرید و فروخت کے کاروبار میں خاصی بہتری دیکھی گئی۔ تاہم یہ بہتری تمام ممالک اور خطوں میں یکساں نہ تھی۔

(جاری ہے)

یو این کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ کے مطابق آسٹریلیا میں آن لائن سیلز میں قریب ساٹھ فیصد، برطانیہ میں لگ بھگ پچاس فیصد، امریکا میں ساڑھے بتیس فیصد اور چین میں چودہ فیصد سے زائد اضافہ نوٹ کیا گیا۔ اس ادارے کے ماہرین نے ترقی پذیر ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ ای کامرس کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائیں تاکہ مشکل اوقات میں بھی کچھ چیزوں سے مستفید ہوا جا سکے۔