علی ظفر نے نعتیہ کلام نے مداحوں کے دل جیت لیے

بدھ 5 مئی 2021 22:53

علی ظفر نے نعتیہ کلام نے مداحوں کے دل جیت لیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2021ء) پاکستان کے مشہور گلوکار و اداکار علی ظفر نے خوبصورت نعتیہ کلام ریلیز کردیا جس نے فوراً ہی ان کے مداحوں کے دل جیت لئے۔

(جاری ہے)

علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر نعتیہ کلام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ اس کو سننے کے ساتھ آپ کے دل کو سکون آئے گا جیسے پڑھتے وقت میرے ساتھ ہوا۔علی ظفر کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر نعتیہ کلام کو ہزاروں لوگ دیکھ اور سن کر پسند کرچکے ہیں جبکہ مختلف لوگ انٹرنیٹ پر اسے شیئر بھی کررہے ہیں جہاں بھی اسے سراہا اور سنا جارہا ہے۔