ملتان کے محکمہ ڈاک کے ملازم کی ملازمت بحالی کیخلاف دائر اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

آپن کیسنکی تیاری کے بغیر عدالت کے سامنے پیش کیسے ہوئے ہیں ،آپ ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں جو سوال پوچھا ہے اسی کا جواب دیں: چیف جسٹس اٹارنی جنرل ایاز شوکت پر برہم

جمعرات 6 مئی 2021 21:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2021ء) سپریم کورٹ نینملتان کے محکمہ ڈاک کے ملازم کی ملازمت بحالی کیخلاف دائر اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔ جمعرات کو چیفنجسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے معاملہ پر سماعت کی۔ندوران سماعتنچیف جسٹس گلزار احمد نین ڈپٹی اٹارنی جنرل ایاز شوکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئین ریمارکس دیے کہ آپن کیسنکی تیاری کے بغیر عدالت کے سامنے پیش کیسے ہوئے ہیں ،آپ ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں جو سوال پوچھا ہے اسی کا جواب دیں، پہلے بھی کئی بار ایسا ہوتا رہا ہے کہ آپ بغیر تیاری عدالت میں آجاتے ہیں،کیانآپ اسطرح سرکاری کیسسز کی تیاری کرتے ہیں،یہ کیا طریقہ ہے کہ متعلقہ نظیروں کی کتابیں اور دستاویزات کے بغیر آگئے ،ہم زبانی کلامی فیصلہ نہیں دے سکتان ،آپ لوگ آپس میں جان بوجھ کر کیس خراب کرتے ہیں،آپکو کس نے لائ آفیسر بنا دیا آپ کیخلاف تو قانونی کاروائی ہونی چاہیے ،ہم آپ کو اسطرح سرکاری کیسسز خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،آپن پرائیویٹ لوگوں سے فیس لیتے ہیں تو بہترین کام کرتے ہیں،آپ نے سرکاری کام کو بھکاری والا کام سمجھا ہوا ہے، آئیندہن سماعت پر متعلقہ دستاویزات اور قانونی نظیروں کی کتابیں ساتھ لیکر آئیں۔

(جاری ہے)

عدالت عظمی نے ڈپٹی اٹارنی جنرل ایاز شوکتن کوننآئیندہن سماعت پر تیاری کیساتھ پیش ہونے کی تلقین کرتے ہوئینمعاملہ پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔۔۔توصیف