کراچی،سوشل میڈیا پر وائرل مو ٹر سائیکل چور ملزم کی شکایت پر اے وی ایل سی پولیس کی کارروائی ، ملزم گرفتار ،تین مسروقہ مو ٹر سا ئیکلیں بر آمد

جمعرات 6 مئی 2021 23:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2021ء) سوشل میڈیا پر وائرل مو ٹر سائیکل چور ملزم کی شکایت پر اے وی ایل سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تین مسروقہ مو ٹر سا ئیکلیں بر آمد کرلیں۔

(جاری ہے)

اے وی ایل پولیس کے مطابق مورخہ 22 اپریل 2021کو مدعی مقدمہ کا شف حسین نے اپنی مو ٹر سا ئیکل نمبر LOF-6407ھنڈا125چوری ہو جا نے کی ایف آئی آر نمبر 238/2021 تھانہ سمن آباد میں درج کرائی،مو رخہ 01 مئی 2021 کو مذکورہ سرقہ شد ہ مو ٹر سائیکل مدعی مقدمہ کو دکھا ئی دی جسکو ایک شخص چلا رہا تھا اور جس کے سا تھ اس کی فیملی بھی تھی،مدعی مقدمہ کے روکنے پر مو ٹر سا ئیکل پر سوار فیملی کی خاتون نے خوب دھمکیاں دیں،مدعی نے موٹر سا ئیکل پر سوار شخص اورفیملی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی،اے وی ایل سی نے ملزم عا مر محمد کو گرفتار کرکے مذکو رہ مو ٹر سائیکل کے علا وہ بھی مزید دو سرقہ شدہ مو ٹر سا ئیکلیں بر آمدکر لیں۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری او ر مزید بر آمدگی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں