وادی گولان میں اسرائیلی بمباری، حزب اللہ کے تین جنگجو زخمی

اسرائیلی ہیلی کاپٹروں سے ایک عسکری کیمپ پر دو میزائل داغے گئے،شامی آبزرویٹری

جمعہ 7 مئی 2021 15:18

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری نے کہاہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے وادی گولان کے علاقے میں بمباری کے دوران شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں کم سے کم تین جنگجو زخمی ہوگئے۔ تاہم زخمی ہونے والوں کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا وہ شامی فوجی تھے یا حزب اللہ کے سراغ رساں سیل کے ارکان تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق المرصد نے سماجی کارکنوں کے حوالے سے بتایا کہ شام کے جنوبی شام میں اسرائیلی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب لبنانی حزب اللہ کے انٹیلی جنس اور فیلڈ آبرزور سیل کو نشانہ بنایا۔ اس گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی طیاروں نے جباتا الخشب، شمالی قنیطرہ اور وادی گولان کے قریب بمباری کی۔انسانی حقوق گروپ کے مطابق اسرائیلی ہیلی کاپٹروں سے ایک عسکری کیمپ پر دو میزائل داغے گئے جن میں کم سے کم تین جنگجو زخمی ہوگئے۔ تاہم زخمی ہونے والوں کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا وہ شامی فوجی تھے یا حزب اللہ کے سراغ رساں سیل کے ارکان تھے۔

متعلقہ عنوان :