ان لوگوں کا سوچیں جن کے پاس ویکسین نہیں، جینیفر اینسٹن

ویکسین کی دوسری ڈوز لگوا کر اب بہت زیادہ اچھا محسوس کر رہی ہوں، اداکارہ

ہفتہ 8 مئی 2021 12:20

ان لوگوں کا سوچیں جن کے پاس ویکسین نہیں، جینیفر اینسٹن
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور بزنس وومن جینیفر اینسٹن نے کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی جس کے بعد ان کا کہنا ہے کہ اب بہت زیادہ اچھا محسوس کر رہی ہوں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے 52سالہ جینیفر اینسٹن نے لکھا کہ ہم انتہائی خوش نصیب ہیں کہ ہمارے لئے امریکا میں کورونا وائرس کی ویکسین موجود ہے لیکن بدقسمتی سے ہر جگہ ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہم جانتے ہیں کہ ہماری ایک کی صحت دیگر سب کی صحت کو متاثر کرتی ہے۔ان لوگوں کا سوچیں جن کے پاس ویکسین لگوانے کا موقع نہیں اور اس کی وجہ سے وہ اپنے اہلخانہ اور دوستوں کو گلے نہیں لگا سکتے۔اداکارہ کی پوسٹ کو 2.4 ملین سے زائد لوگوں نے پسند کیا اور ساتھ ہی انہیں ہزاروں کمنٹس بھی لکھے۔

متعلقہ عنوان :