شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی شادی سوشل میڈیا پر زیر گردش

دونوں جوڑوں کی جانب سے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی گئی

ہفتہ 8 مئی 2021 18:45

شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی شادی سوشل میڈیا پر زیر گردش
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 سے سرخیوں میں ا?نے والی پنجابی سنگر اور اداکارہ شہناز گِل سے متعلق یہ خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں کہ اٴْنہوں نے اپنے ساتھی کنٹسٹنٹ اور قریبی دوست سدھارتھ شکلا سے شادی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس کے سیزن 13 میں پہلی بار ملاقات کرنے والی جوڑی شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا نے گزشتہ سال دسمبر میں شادی کرلی ہے تاہم اٴْنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو میڈیا سے چٴْھپا کر رکھا ہے تاکہ دونوں اداکار کیرئیر پر توجہ دے سکیں۔

دوسری جانب گوگل پر بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کے حوالے سے لکھا ہوا ہے کہ اٴْن کی اہلیہ شہناز گِل ہیں جن سے اٴْنہوں نے گزشتہ سال شادی کی۔تاہم دونوں بھارتی اداکاروں کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔سدھارتھ شکلا نے بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ شہناز گِل فائنل سے پہلے ہی بگ باس کے گھر سے نکل گئیں تھیں۔