سعودی عرب پر کیا جانے والا ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا،عرب فوجی اتحاد

اتوار 9 مئی 2021 18:35

سعودی عرب پر کیا جانے والا ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا،عرب فوجی اتحاد
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) عرب فوجی اتحاد نے سعودی عرب میں حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا۔ ترجمان عرب فوجی اتحاد کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے اتوارکی صبح خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کیلئے ڈرون بھیجا گیا تھا جسے تباہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

خیال رہےکہ گذشتہ جمعے کو بھی حوثیوں کی جانب سے اسی علاقے میں بھیجا گیا ڈرون طیارہ تباہ کردیا گیا تھا۔عرب فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ خطرات سے نمٹنے اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔