پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ مکمل کرلیا
قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 147 رنز سے کامیابی حاصل کی
ذیشان مہتاب پیر 10 مئی 2021 12:58
(جاری ہے)
ڈونلڈ ٹریپانو اور روئے کائیا نے ٹیم کی سنچری مکمل کرتے ہوئے سکور 108تک پہنچایا لیکن ساجد خان نے تریپانو کو 23 رنز سے آگے بڑھنے نہ دیا۔
روئے کائیابھی حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے، انہوں نے 11 رنز بنائے، آخری آؤٹ ہونیوالے بلے باز بلیسنگ مزربانی تھے جو 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ رچرڈ نیگاروا نے آؤٹ ہوئے بغیر 15 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زبردست باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں، ساجد خان نے 2، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان کے حصے میں ایک،ایک وکٹ آئی۔ پاکستان نے میزبان ٹیم کو فالوآن کروانے کا فیصلہ کیا تو زمبابوے کا دوسری اننگز میں آغاز اچھا نہیں تھا اورپہلی وکٹ 13 رنز پر تریسائی مساکانڈا کی صورت میں گری۔ شاہین شاہ آفریدی نے دوسری اننگز میں پاکستان کو پہلی وکٹ دلائی۔ زمبابوے کو دوسری اننگز میں فالوآن کے بعد پہلی اننگز کے خسارے کو برابر کرنے کے لیے مزید 378 رنز درکار تھے لیکن آغاز مایوس کن تھا اورپہلی وکٹ 13 رنز پر گری جب شاہین شاہ آفریدی نے مساکانڈا کو آؤٹ کیا۔ زمبابوے کے وکٹ کیپر ریگس چیکابوا اور کپتان برینڈن ٹیلر نے مزاحمت ضرور کی لیکن نعمان علی اور شاہین شاہ نے ان کے ارادے خاک میں ملا دیے۔ شاہین شاہ آفریدی نے ٹیلر کی وکٹ 142 کے سکور پر گرادی اور انہیں اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کا موقع بھی نہیں دیا۔ ریگس چیکابوا نے سب سے زیادہ 80 رنز کی اننگز کھیلی لیکن نعمان علی نے انہیں 170 کے مجموعے پر چلتا کردیا۔ ملٹن شمبا 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نعمان علی نے اننگز کے 55 ویں اوور میں زمبابوے کی وکٹوں کی لائن لگتے ہوئے دو بلے بازوں کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ لیوک جونگوے نے 31 رنز بنائے اور وکٹ پرموجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے مزربانی صفر پر کھیل رہے ہیں۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان کو سیریز میں 0-2 سے کامیابی کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی جبکہ زمبابوے کو پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار ہیں۔ قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹوں پر 510 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردیا تھا. پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.