ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر کے ڈاکٹرز کوسول سیکرٹریٹ سمیت دیگر محکمہ جات میں کوٹہ فراہم کیا جائے ، ترجمان ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر ایسوسی ایشن

پیر 10 مئی 2021 15:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر کے ڈاکٹرز کوسول سیکرٹریٹ سمیت دیگر محکمہ جات میں کوٹہ فراہم کیا جائے کیونکہ ڈاکٹرز اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہیلتھ اور منیجمنٹ کے تجربہ کار لوگ ہیں مینجمنٹ کیڈر کے ڈاکٹر صرف ایم بی بی ایس نہیں بلکہ مینجمنٹ میں ماسٹرز ڈگری ہولڈرز بھی ہیں انٹرمیڈیٹ میں اعلیٰ نمبروں سے ہی ڈاکٹر بنتے ہیں جبکہ مینجمنٹ کیڈر کے ڈاکٹر بیوروکریسی کے ساتھ ساتھ میڈ کیریئر مینجمنٹ اور سینئر منیجمنٹ کورس بھی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے بیان میں ترجمان نے کہا کہ مینجمنٹ کیڈر کو بھی گریڈ کے مطابق کمشنر،ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری،ڈسٹرکٹس میں فیلڈ کی آسامیوں میں کوٹہ دیا جائے اورہمارے کیڈر کے رولز میں بھی ہیں کہ کسی بھی ایکس کیڈر میں گورنمنٹ پوسٹ کر سکتے ہیں اس لئے ہمارے جائز مطالبات کو حل کیا جائے اور ہمیں بی ایس ایس یا دوسرے کیڈروں کی طرح ہڑتال کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :