پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ مکمل کرلیا
قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 147 رنز سے کامیابی حاصل کی
پیر 10 مئی 2021 20:17
(جاری ہے)
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زبردست باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں، ساجد خان نے 2، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان کے حصے میں ایک،ایک وکٹ آئی۔
پاکستان نے میزبان ٹیم کو فالوآن کروانے کا فیصلہ کیا تو زمبابوے کا دوسری اننگز میں آغاز اچھا نہیں تھا اورپہلی وکٹ 13 رنز پر تریسائی مساکانڈا کی صورت میں گری۔ شاہین شاہ آفریدی نے دوسری اننگز میں پاکستان کو پہلی وکٹ دلائی۔ زمبابوے کو دوسری اننگز میں فالوآن کے بعد پہلی اننگز کے خسارے کو برابر کرنے کے لیے مزید 378 رنز درکار تھے لیکن آغاز مایوس کن تھا اورپہلی وکٹ 13 رنز پر گری جب شاہین شاہ آفریدی نے مساکانڈا کو آؤٹ کیا۔زمبابوے کے وکٹ کیپر ریگس چیکابوا اور کپتان برینڈن ٹیلر نے مزاحمت ضرور کی لیکن نعمان علی اور شاہین شاہ نے ان کے ارادے خاک میں ملا دیے۔ شاہین شاہ آفریدی نے ٹیلر کی وکٹ 142 کے سکور پر گرادی اور انہیں اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کا موقع بھی نہیں دیا۔ ریگس چیکابوا نے سب سے زیادہ 80 رنز کی اننگز کھیلی لیکن نعمان علی نے انہیں 170 کے مجموعے پر چلتا کردیا۔ملٹن شمبا 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نعمان علی نے اننگز کے 55 ویں اوور میں زمبابوے کی وکٹوں کی لائن لگتے ہوئے دو بلے بازوں کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ لیوک جونگوے نے 31 رنز بنائے اور وکٹ پرموجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے مزربانی صفر پر کھیل رہے ہیں۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان کو سیریز میں 0-2 سے کامیابی کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی جبکہ زمبابوے کو پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار ہیں۔ قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹوں پر 510 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردیا تھا. پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.