فیصل آباد، دو موبائل فوڈ وینز کے ذریعے روزانہ 2500 پیکٹس کی تقسیم

پیر 10 مئی 2021 21:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2021ء) وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت شہر میں دو موبائل فوڈ وینز کے ذریعے افطار سے قبل مختلف پبلک مقامات پر راہگیروں ومسافروں میں فوڈ پیکٹس کی تقسیم کا عمل جاری ہے اس ضمن میں روزانہ 2500 پیکٹس تقسیم کئے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایاکہ 11۔

(جاری ہے)

اپریل سے دونوں موبائل فوڈ وینز کے ذریعے 1250،1250 پیکٹس کی تقسیم کا عمل جاری ہے اور29 ایام میں مجموعی طور پر 72500 پیکٹس تقسیم کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ موبائل فوڈ وینیزکے ذریعے ضلع کونسل چوک،سمن آباد،سمندری روڈ،ریاض شاہد چوک،سرگودھا روڈ،جڑانوالہ روڈ، منصورآباد،جھنگ روڈ،جڑانوالہ روڈ، ستیانہ روڈودیگر گنجان آبادعلاقوں میں جاکر شاہرات پر موجود افراد میں فوڈ پیکٹس منظم انداز میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :