سوات: کرونا کے وار جاری ،مزید چار افرا د جاں بحق مزید 38افراد کرونا سے متاثر ،تعداد 7673تک پہنچ گئی

بدھ 12 مئی 2021 21:03

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) سوات میں کرونا کے وار جاری ،مزید چار افرا د جاں بحق مزید 38افراد کرونا سے متاثر ،تعداد 7673تک پہنچ گئی ،سیدوشریف ہسپتال میں21نئے مریض داخل ،تفصیلات کے مطابق سوات میں کرونا کے وار جاری ہے مزید چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے جن میں تین کا تعلق سوات اور یک کا بونیر سے ہے،سوات میں کروناسے مزید 38افراد متاثر ہوگئے ہیں جس کے بعد ضلع میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7673تک پہنچ گئی ہے سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب کے مطابق اس وقت سیدوشریف ہسپتال میںاس وقت کرونا سے متاثرہ95افراد زیر علاج ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران سیدوشریف ہسپتال سی20مریض ڈسچارج کئے گئے ہیں جبکہ مزید 21نئے مریض ہسپتال میں داخل کئے گئے ہیں