ٖفاروق آباد: خوں سفید ہوگیا حقیقی بڑے بھائی نے 2چھوٹے بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

تھانہ سٹی کے علاقہ بٹر روڈ پر جائیداد کے تنازع پر بھائیوں میں لڑائی بڑے بھائی نے 2چھوٹے بھائیوں پر فائرنگ کر دی دونوں چھوٹے بھائی جاں بحق

ہفتہ 15 مئی 2021 19:05

فاروق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2021ء) خوں سفید ہوگیا حقیقی بڑے بھائی نے 2چھوٹے بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ، تھانہ سٹی کے علاقہ بٹر روڈ پر جائیداد کے تنازع پر بھائیوں میں لڑائی بڑے بھائی نے 2چھوٹے بھائیوں پر فائرنگ کر دی دونوں چھوٹے بھائی جاں بحق جبکہ اطلاعات کے مطابق نوکھر قدیم کے رہائشی رانا ندیم زلف آڑھتی کا اپنے چھوٹے بھائیوں رانا وسیم زلف اور رانا نسیم زلف کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر رانا ندیم زلف نے چھوٹے بھائیوں پر فائرنگ کر دی جس سے رانانسیم زلف موقع پر جانبحق جبکہ رانا وسیم عرف پوپی کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو شیخوپورہ لے جایا جارہا تھاکہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا