عبدالحکیم‘ معروف ماہر تعلیم پرنسپل ملک آفتاب اعوان موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاںبحق

متوفی سر میں اور دماغ میں زیادہ چوٹیں آنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے‘آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

پیر 17 مئی 2021 12:25

عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) معروف ماہر تعلیم پرنسپل ملک آفتاب اعوان موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاںبحق نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تفصیل کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ عبدالحکیم کے انفارمیشن سیکرٹری پرنسپل الفلاح پبلک سکول ملک آفتاب اعوان جو کہ گزشتہ رات اپنے موٹر سائیکل پر قریبی عزیزوں اقارب سے عید ملنے کے بعد شورکوٹ سے واپس آ رہے تھے کہ کوٹلہ ظریف کے قریب سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیچھے سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا کر سڑک پر گر کر شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے متوفی سر میں اور دماغ میں زیادہ چوٹیں آنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے مرحوم انتہائی شفیق اور درویش صفت انسان تھے انکی اچانک وفات کی اطلاع ملتے ہی پورا شہر سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں چک 9 ب میں ادا کی گئی نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا قاری عبدالقیوم نے پڑھائی نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی معروف سیاسی سماجی مذہبی و صحافتی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا-

متعلقہ عنوان :