کورونا وائرس سے مزید 74 افراد کاانتقال ،3232 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

پیر 17 مئی 2021 13:29

کورونا وائرس سے مزید 74 افراد کاانتقال ،3232 افراد میں کورونا وائرس کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 74 افراد انتقال کرگئے،3232 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36725 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3232 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 74 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.8 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19617 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 880362 ہوچکی ہے ،ب تک وائرس سے 792522 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :