سیکرٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارشد تبدیل

سیکرٹری پیٹرولیم اسد حیاء الدین 90 دن کی رخصت پر چلے گئے

پیر 17 مئی 2021 16:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) سیکرٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارشد کو تبدیل کردیا گیا ،ندیم ارشاد کیانی نئے سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مقرر کر دیئے گئے ،ڈاکٹر ارشد کو سیکرٹری پٹرولیم لگا دیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق افضل لطیف سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کر دیئے گئے ،سہیل راجپوت کو سیکرٹری انڈسٹریز مقرر کر دیا گیا،سیکرٹری پیٹرولیم اسد حیاء الدین 90 دن کی رخصت پر چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :