احساس کیش پروگرام ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بلاول بھٹواور مریم اورنگزیب کے بیانات پر حقائق جاری کردئیے

کیش کی فراہمی کی3 نظام2019میں بنائے گئے تھے ، بی آئی ایس پی کو احساس پروگرام پرعملدرآمدکی ذمہ داری دی گئی

پیر 17 مئی 2021 16:32

احساس کیش پروگرام ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بلاول بھٹواور مریم اورنگزیب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس کیش پروگرام نیاپروگرام ہے ، کیش کی فراہمی کی3 نظام2019میں بنائے گئے تھے ، بی آئی ایس پی کو احساس پروگرام پرعملدرآمدکی ذمہ داری دی گئی۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے بلاول بھٹواور مریم اورنگزیب کے بیانات پر حقائق جاری کرتے ہوئے کہ بی آئی ایس پی34 اداروں میں سے ایک ہے، بی آئی ایس پی کو احساس پروگرام پرعملدرآمدکی ذمہ داری دی گئی ہے، جس کی تفصیلات احساس پروگرام حکمت عملی میں درج ہیں۔

ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس کیش پروگرام نیاپروگرام ہے ، احساس ایمرجنسی کیش کی فراہمی کی3 نظام2019میں بنائے گئے تھے، بائیومیٹرک ادائیگی کے لئے اظہار دلچسپی کا اشتہار2جنوری2019 کو شائع ہوا اور بائیو میٹرک سسٹم خریداری کاعمل اکتوبر2019 میں مکمل ہوگیا، 2بینکوں سے معاہدے اکتوبر2019 میں ہوئے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہا کہ یہ تمام عمل موجودہ حکومت کے دور میں ہوا، 24دسمبر2019 کو8لاکھ20ہزار165 غیرمستحق نام فہرست سینکالے جبکہ جنوری 2021 میں مزید 29ہزار 921 غیرمستحق لوگوں کونکالاگیا۔

انہوںنے کہاکہ 2019میں بی آئی پی ایس ڈیٹاتک رسائی کیلئے پیپرورک شروع کیا گیا، اس تمام عمل کی تاریخیں فائل میں موجودہیں، حکومت کی کوشش ہیباعزت طریقے سے اداروں کوغیرسیاسی کیا جائے اور لوگوں کے فلاح وبہبودکے کام اچھے اورشفاف طریقے سے کیے جاسکیں۔ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ ماہرین جیساکہ مائیکل باربر جنہوں نے حکومت کی ساری کوشش کوسراہا۔

متعلقہ عنوان :