خوشامدی وزیر اپنے آقا کی خوشنودی میں اخلاقی اقدار بھی فراموش کر بیٹھے ہیں‘پرویز ملک

قوم نے دیکھ لیا عمران حکومت کی ترجیح عوام نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنا ہے‘خواجہ عمران نذیر

پیر 17 مئی 2021 17:08

خوشامدی وزیر اپنے آقا کی خوشنودی میں اخلاقی اقدار بھی فراموش کر بیٹھے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے مطالبہ کیا ہے کہ بنی گالا اینڈ کمپنی کے حواری،درباری اور خوشامدی وزیر اپنے آقا کی خوشنودی میں اخلاقی اقدار بھی فراموش کر بیٹھے ہیں،قوم نے دیکھ لیا عمران حکومت کی ترجیح عوام نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنا ہے،عمران خان اداروں کے سربراہان پر دباؤ ڈال کر سیاسی مخالفین کو اذیت پہنچانے میں مصروف ہیں،وفاقی وزرا اپنی وزراتیں چھن جانے کے خوف سے اچھل کھود کررہے ہیں،شہبازشریف سمیت پوری مسلم لیگ ن نے عمرانی احتسابی کا جرات اور دلیری سے مقابلہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزپارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز ،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے فسادات کو جنم دیا. پنجاب میں عوام اصل تبدیلی کی طرف گامزن ہو چکے ہیں نئے پاکستان والوں کا یوم حساب اب قریب آ گیا ہے، نیک و کاروں نے گھی پیٹرول آٹااور چینی میں ملوث مافیاز کو غریب عوام کا خون چوسنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ،ڈھائی سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا۔