Live Updates

جاوید ہاشمی کی چادر چار دیواری پر حملہ ایک نیچ حرکت ہے ‘مریم نواز

پیر 17 مئی 2021 18:34

جاوید ہاشمی کی چادر چار دیواری پر حملہ ایک نیچ حرکت ہے ‘مریم نواز
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کی چادر چار دیواری پر حملہ ایک نیچ حرکت ہے ،یہ گھٹیا سوچ اور زہنیت کی عکاس ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ جو چاہے کر لو، وقت بدل رہا ہے۔ اس وقت سے ڈرو جب اپنے بچاو کے لیے تمھارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی۔ ان شااللہ فتح حق اور سچ کی ہو گی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات