گوانتاناموبے کے سب سے پرانے قیدی سیف اللہ پراچہ کی رہائی کی منظوری

قیدیوں سے متعلق امریکی نظرثانی بورڈ نے سیف اللہ پراچہ سمیت 3 قیدیوں کو کلیئر قرار دیا.وکیل کا بیان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 18 مئی 2021 13:20

گوانتاناموبے کے سب سے پرانے قیدی سیف اللہ پراچہ کی رہائی کی منظوری
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 مئی ۔2021ء) گوانتاناموبے کے سب سے پرانے قیدی سیف اللہ پراچہ کی رہائی کی منظوری دیدی گئی سیف اللہ پراچہ کے وکیل نے بتایا کہ قیدیوں سے متعلق امریکی نظرثانی بورڈ نے سیف اللہ پراچہ سمیت 3 قیدیوں کو کلیئر قرار دیا.

(جاری ہے)

پاکستانی شہری سیف اللہ پراچہ کو آئندہ چندماہ میں رہا کیا جائے گا، سیف اللہ پراچہ کی رہائی کی تفصیلی وجوہات واضح نہیں کی گئی ہیں اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیف اللہ پراچہ امریکا کیلئے مزید خطرہ نہیں، سیف اللہ پراچہ پر کسی جرم کا الزام عائد نہیں کیا گیا تھا.

سیف اللہ پراچہ کو القاعدہ سے تعلق کے الزام میں 2003 میں تھائی لینڈ سے پکڑا گیا تھا، سیف اللہ پراچہ کو 2004 میں گوانتاناموبے کے حراستی مرکزمنتقل کیا گیا. سیف اللہ پراچہ کو گزشتہ سال نومبرمیں نظرثانی بورڈ میں آٹھویں مرتبہ پیش کیا گیا تھا 73 سالہ سیف اللہ پراچہ 16 سال سے زائد عرصے سے گوانتاناموبے جیل میں قید ہیں.