دی 100 لیگ ،شاہین آفریدی اورشاداب خان کی انٹرنیشنل مصروفیات آڑے آنے کا امکان

ایونٹ 22 جولائی سے 21 اگست تک شیڈول کیا گیا،قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہوگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 18 مئی 2021 13:44

دی 100 لیگ ،شاہین آفریدی اورشاداب خان کی انٹرنیشنل مصروفیات آڑے آنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 مئی 2021ء ) دی ہنڈرڈ لیگ میں بیشتر غیر ملکی سٹارکرکٹرز ان ایکشن نہیں ہوسکیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں رواں سال شیڈول دی ہنڈرڈ لیگ میں بیشتر سٹارکرکٹرزایکشن میں نظرنہیں آئیں گے، پاکستانی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اور لیگ سپنر شاداب خان سمیت کئی کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل مصروفیات آڑے آئیں گی، ایونٹ 22 جولائی سے 21 اگست تک شیڈول کیا گیا ہے اور اس دوران ویسٹ انڈیز کی ٹیم آسٹریلیا کی میزبانی کر رہی ہوگی، بعد ازاں پاکستان کے ساتھ ہوم میچزبھی ہوں گے۔

(جاری ہے)

دیگر ٹیمیں بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کو پیش نظررکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وائٹ بال میچز کھیلنے کا پلان بنا چکی ہیں، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان، ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران، کیرون پولارڈ، آندرے رسل اورسنیل نارائن، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ اور گلین میکسویل سمیت بیشتر ٹاپ سٹارز کی عدم دستیابی کے سبب دی ہنڈرڈ لیگ کا رنگ پھیکا پڑجائے گا۔